Image default
پاکستان سیاست

پنجاب حکومت ۔۔۔ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

پنجاب حکومت ۔۔۔ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست پر غور کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت آٹھ ہفتے کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ پنجاب حکومت کے فیصلے سے مشروط تھا، وقتا فوقتا رپورٹس ملیں جن پر میڈیکل بورڈ نے تحفظات کا اظہار کیا،میڈیکل بورڈ اور معالج کے مابین مسلسل رابطہ رہا اور وزیراعلیٰ کی بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی کے3 دن مسلسل اجلاس کئے
کابینہ ارکان نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے ایسی کوئی ٹھوس رپورٹ پیش نہیں کی گئیں جس سے ثابت ہوسکے کہ جس گراؤنڈ پر نوازشریف کو بیرون ملک بھیجا گیا اس میں مزید توسیع کی ضرورت ہے۔
رپورٹس کے مطابق کابینہ کا یہ فیصلہ حتمی ہے۔وزیراعلیٰ کو انہیں واپس لانا ہوگا۔ اس صورتحال کے بعد شریف خاندان کواب مزید توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔
پنجاب کابینہ نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت کی طرف سے علاج کے لیے 8 ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا لیکن 25 فروری تک اس وقت میں مزید 8 ہفتے گزر چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعظم کا چینی صدر کو فون، کورونا وائرس کیخلاف مدد کی پیشکش

Talon News

کورونا وائرس: حکومت نے پیٹرول 15 روپے سستا، مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے مختص کردیے

Talon News

پی آئی اے میں سگریٹ نوشی پر پہلی بار جرمانہ…

Talon News

Leave a Comment