Image default
پاکستان سیاست

وزیراعظم عمران خان نے معاشی بدحالی کی وجہ بتا دی

وزیراعظم عمران خان نے معاشی بدحالی کی وجہ بتا دی
وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں “احساس آمدن پروگرام ” کے تحت احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں نے اگر عدالت میں جانا ہوگا تو ان کا وکیل حکومت کی طرف سے ہوگا، 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، اسپتال بنانے کے لیے جو بھی مشینیں منگوانی ہیں ان سے ڈیوٹی ہٹادی گئی ہیں جب کہ صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے نظام کی طرف بھی توجہ ہے اوراساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا اساتذہ کی غیر حاضری پر سزا اور جزا کا نظام لا رہے ہیں، تھانہ اور کچہری لوگوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے، عام آدمی کو تحفظ نہیں ملتا
وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے محکمہ کو بھی بہتر بنارہے ہیں، وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں بڑے چور ایوانوں میں پھریں، لندن چلے جائیں اور بڑے بڑے گھروں میں رہیں لیکن چھوٹے چورپکڑے جائیں، میں نے آئی جی پنجاب پولیس کو چھوٹے بدمعاشوں کی بجائے بڑے بدمعاشوں کو پکڑنے کا حکم دیا ہے، پولیس بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈالے چھوٹے خود ٹھیک ہوجائیں گے۔ ہر مہینے 80 ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، 50 ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی، سڑکوں پر سونے والے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں بنا رہے ہیں جو ملک میں ہرجگہ ہوں گی، 180 پناہ گاہیں بن چکی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی عام آدمی سڑک پر نہ سوئے۔

Related posts

آزاد کشمیر اور جہلم میں ایک بار پھر زلزلہ، 32 افراد زخمی

Talon News

وزیراعلیٰ پنجاب نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی

Talon News

ن لیگ کا وزیراعلی پنجاب سے ملنے والے 6 اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Talon News

Leave a Comment