Image default
پاکستان سیاست

عمران مافیا معیشت کی تباہی کا ذمہ دار۔۔۔ مریم اورنگزیب

عمران مافیا معیشت کی تباہی کا ذمہ دار۔۔۔ مریم اورنگزیب
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سٹیٹ بینک آپ کی نالائقی اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے، کیا 18 ماہ میں تاریخی قرض اپوزیشن نے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس 250 فیصد اور بجلی 200 فیصد مہنگی ہو گئی، میڈیا عوام کو کیا بتائے گا؟ ‎عمران صاحب کیا 18 ماہ میں 12 ہزار ارب کا تاریخی قرض میڈیا اور اپوزیشن نے لیا؟ ‎عمران صاحب کیا عوام کا کاروبار، روزگار، روٹی میڈیا اور اپوزیشن نےچرائی؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 ماہ میں جن کے روزگار، کاروبار چھن گئے میڈیا انہیں کیا بتائے گا۔ انہوں نے کہا ‎حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 سے 14 فیصد دکھا رہا ہے، غریبوں کی 18 ماہ میں ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوگئی، روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

Related posts

پاکستان نے FATF کو نئی رپورٹ بھیج دی

Talon News

کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی

Talon News

عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس بند کرنے پر نیب کی پراسرار خاموشی

Talon News

Leave a Comment