Image default
پاکستان سیاست

فواد چوہدری کا نیا مطالبہ،شہباز شریف کی جگہ ایوان میں نہیں گھر میں ہے

فواد چوہدری کا نیا مطالبہ،شہباز شریف کی جگہ ایوان میں نہیں گھر میں ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ شہبازشریف کوہٹا کرقومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈرمنتخب کیا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں۔
انہوں نے شہباز شریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، شہباز شریف خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں، ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان حالات میں یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کے لیے پراسسس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔

Related posts

مفت ایمبولینس سروس معطل۔۔۔۔

Talon News

حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Talon News

گورنر سٹیٹ بینک نے ایسی بات کہہ دی دنگ رہ جائیں گے

Talon News

Leave a Comment