Image default
پاکستان سیاست

حمزہ شہباز نے حکومت کو آڑے ہا تھوں میں لے لیا، کیا کہا جانیے اس خبرمیں

حمزہ شہباز نے حکومت کو آڑے ہا تھوں میں لے لیا، کیا کہا جانیے اس خبرمیں
لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا
لیگی رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے دن ہی میثاق معیشت کی بات کی تھی، آج سب مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے وزرا کہتے ہیں لوگوں کا سامنا کیسے کریں ؟ پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرض نہیں لیا گیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا اور ابھی مہنگائی کی شروعات ہوئی ہے، آج تک کسی حکومتی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکی، جن کے خلاف ایکشن ہونا تھا وہ خان صاحب کے اردگرد بیٹھے ہیں جب کہ گورنر اسٹیٹ ہماری ایکسپورٹس کا سوڈان ایتھوپیا سے موازنہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں مجھے معلوم ہے چینی بحران کے پیچھے کون ہے اور کہتے ہیں ایکشن لیں گے لیکن قوم کہتی وہ ایکشن کب ہو گا، ایکشن شہبازشریف اور نوازشریف پر ہونا ہوتا تو اب تک ہو چکا ہوتا۔

Related posts

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار

Talon News

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

Talon News

Leave a Comment