Image default
انٹرنیشنل

کینیڈا میں پولیس فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق، اہل خانہ سراپا احتجاج

کینیڈا میں پولیس فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق، اہل خانہ سراپا احتجاج
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں پولیس نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد کینڈین شہری اعجاز چوہدری کو ہلاک کردیا۔

کینڈین پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق 62 سالہ اعجاز چوہدری ذہنی مریض تھا اور ان کے گھروالوں نے پولیس کو فون کرکے مدد طلب کی تھی کیوں کہ وہ اپنی ادویات نہیں لے رہا تھا تاہم جیسے ہی پولیس اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوا تھا اس شخص کے حالت میں ہتھیار تھا جس پر اہلکاروں نے فوراً سے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

اعجاز چوہدری کے بھتیجے محمد چوہدری نے کہا کہ ان کے انکل دماغی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن وہ کسی کے لیے خطرہ نہیں تھے۔

دوسری جانب پولیس فائرنگ کے نتیجے میں بعد اعجاز چوہدری کی ہلاکت پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔

Related posts

سعودی عرب نے خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دیدی

Talon News

کورونا وائرس: ہلاکتیں 300 سے تجاوز ، چین میں میت کی آخری رسومات پر پابندی عائد

Talon News

دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے اور شمالی کوریا میزائل تجربات کر رہا ہے، جنوبی کوریا

Talon News

Leave a Comment