Image default
شوبز

کورونا کے پیشِ نظر آسکرز کی تقریب 2 ماہ کیلئے موخر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث کئی فلموں کی ریلیز کی تاریخ بھی آگے بڑھائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب آسکرز میں نامزدگی کی اہل فلموں کے لیے اجراء کی تاریخ میں بھی توسیع کی گئی ہے اور اب 28 فروری 2021 تک جاری کی جانے والی فلمیں مقابلے میں حصہ لے سکیں گی۔
حالات کے پیشِ نظر ابھی یہ طے کرنا بھی باقی ہے کہ یہ تقریب پہلے کی طرح لائیو ہوگی یا نئے حالات کے مطابق ورچوئل ہوگی۔

اکیڈمی منتظمین نے موشن پکچرز میوزیم کا افتتاح بھی 30 اپریل تک مؤخر کر دیا ہے، یہ میوزیم امریکی ریاست لاس اینجلس میں قائم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹیلی وژن کے ایمی ایوارڈز کے منتظمین نے اس ایوارڈ کی تقریب کو بدستور ستمبر میں ہی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ جہاں دنیا کی معیشت متاثر وہیں وبا کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی بے حد متاثر ہوئی ہے۔

Related posts

فہد مصطفی سے شادی اور ہمایوں سعید کو بوائے فرینڈ بناؤں گی، مہوش حیات نے بتا دیا

Talon News

نہرو یونیورسٹی کے طلبا کی حمایت پر اسمرتی ایرانی کی دپیکا پر شدید تنقید

Talon News

سکارلٹ جانسن کیریئر کے آغاز میں حد سے زیادہ بولڈ تھی

Talon News

Leave a Comment