Image default
Urdu News دلچسپ و عجیب

کورونا کے مریض نے علاج کرنے والی ڈاکٹر سے منگنی کر لی

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن جوبلی منانے کے چرچے تھے اور اب ایک ڈاکٹر اور کورونا کے مریض کی منگنی نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروا لی ہے۔

مصر میں ڈاکٹر مصباح دارلا شفاء اسپتال کے کورونا وائرس کے وارڈ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہیں جہاں وہ مریضوں کا علاج کرنے کے علاوہ ہر ایک سے حسن اخلاق سے بھی پیش آتی ہیں۔

کورونا وارڈ میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی ملاقات محمد فاہمے سے ہوئی جو کورونا وائرس کے مریض تھے۔

ڈاکٹر مصباح نے دو ماہ تک محمد فاہمے کا علاج کیا اور ان کا بہت خیال رکھا۔دو ماہ کے مسلسل علاج کے دوران ڈاکٹر مصباح اور محمد فاہمے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔

بعدازاں جیسے ہی محمد فاہمے صحت یاب ہوئے انہوں نے ڈاکٹر مصباح سے منگنی کرلی۔ دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

Related posts

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزار 151 ہوگئے، 873 مریض جاں بحق

Talon News

بھارت میں کھانے کے لیے چاول نہ ہونے پر شکاری زہریلا سانپ کھا گئے

Talon News

شوہر نے بیوی سے کھانے میں انسانی ہاتھ پکانے کی فرمائش کردی

Talon News

Leave a Comment