Image default
Urdu News پاکستان

کشمیر سے بھارتیوں کو ڈومیسائل اجرا ناقابل قبول، بھارت کو روکنا ضروری ہے، وزیراعظم

کشمیر سے بھارتیوں کو ڈومیسائل اجرا ناقابل قبول، بھارت کو روکنا ضروری ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے 25 ہزار بھارتیوں کو ڈومیسائل کا اجرا ناقابل قبول ہے اور بھارت کو روکنا بھی ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے مقبوضہ جموں و کشمیر پرغیر قانونی قبضہ جمانے کی بھارتی کوشش اور اب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء سمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کے تمام بھارتی حربے سراسر غیرقانونی اور چوتھے جینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی بات کررہا ہوں، اس ناقابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے کہ اس سے اہلِ کشمیر کے قانونی اور بین الاقوامی طور پر ضمانت شدہ حقوق پر مزید زد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو شدید صدمہ پہنچتا ہے۔

Related posts

وزیراعظم سعودی عرب کا دورے کے بعد اچانک امریکہ روانہ

Talon News

عمران خان مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں: آصف زرداری

Talon News

شدید سردی میں کوئی بھی۔۔۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کردی

Talon News

Leave a Comment