Image default
Urdu News پاکستان

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، آرمی چیف

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ڈی یو کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان میں دیرپا امن کے حوالے سے بات کی جب کہ قومی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بھی اظہار خیال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام درپیش چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں، ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، ملک میں دیر پا اقتصادی اور سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، دیرپا محفوظ ماحول دینے کے لیے پاک فوج ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی، پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔

Related posts

جعلی پیر نے ملائشین خاتون سے کیسے لاکھوں روپے بٹور لیے؟ جا نئیے

Talon News

پی آئی اے کی لندن سے آنیولی پرواز کا ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع، حکام کی تردید

Talon News

ہم قرض عیاشی کے لیے نہیں لے رہے، مشیر خزانہ

Talon News

Leave a Comment