Image default
پاکستان کاروبار

پی آئی اےکا اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان

پی آئی اےکا اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان

قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے لیے پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد سے کراچی کے درمیان روزانہ 2 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ لاہور اور کراچی کے مابین روزانہ پرواز چلائی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات کے لیے دو طرفہ پروازیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہیں۔

قومی ائیرلائنز کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب، عراق اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے بھی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ دنوں پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں کمی کرتے ہوئے کم از کم یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

عمران خان کے تمام وعدے ایک ایک کر کے اپنی موت آپ مر گئے

Talon News

نیب کی بڑی کارروائی ۔۔۔ شکنجہ تیار

Talon News

منافع بخش ادارہ بنایا جائے، وزیراعظم کا اعلان

talonnews

Leave a Comment