Image default
Urdu News پاکستان

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد اضافہ کردیا گیا
حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار عوام پر پٹرولیم بم گرادیا اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17 روپے سے 25.58 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں بارےاعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ سے کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25.38 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21.31 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23.50روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں17.84 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزنہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 74.52 روپے سے بڑھا کر 100.10روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت80.15 روپے سے بڑھا کر101.46 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 35.56 روپے سے بڑھا کر59.06 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 38.14 روپے سے بڑھا کر55.98 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

Related posts

چیف جسٹس پاکستان کے دو عہدوں کیخلاف دائر درخواست خارج

Talon News

بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی ہرممکن کوشش کی ،، سنسنی خیز انکشاف

Talon News

کورونا وبا؛ ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی

Talon News

Leave a Comment