Image default
Urdu News پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں 4 افراد جاں بحق، تمام دہشتگرد ہلاک
4 دہشت گرد ایک کارمیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

مجموعی طور پر 8 لاشوں اور 8 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 سیکورٹی گارڈ اورسندھ پولیس کا ایک سب انسپکٹر شامل ہے جب کہ چاروں دہشتگردوں کی لاشیں بھی سول اسپتال میں ہی لائی گئی ہیں۔ چاروں دہشتگردوں نے ٹی شرٹ ، جینز اور ٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیز نہیں نکلی ، حملہ آوروں کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔

Related posts

پولیس کا ایک اور کارنامہ ،،، خاتون کو بھی نا بخشا

Talon News

سینیٹ کا اجلاس 12 مئی کو طلب

Talon News

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاری

talonnews

Leave a Comment