Image default
Urdu News پاکستان

وزیراعظم کی فواد چوہدری کو سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت

وزیراعظم کی فواد چوہدری کو سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلق بیان پر بحث ہوئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا، ایک وفاقی وزیر کو گفتگو کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو آئندہ سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی، اور جب فواد چوہدری اپنے بیان کی وضاحت دینے لگے تو وزیراعظم نے موضوع بدل لیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کابینہ ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کابینہ میں سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے، گراؤنڈ پر کارکردگی کچھ اور ہے، ہم پی ٹی آئی کا نظریہ دبنے نہیں دے سکتے، کابینہ کو گمراہ کرنے والوں کے رپورٹ ہم بھی رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو مزید بات کرنے سے روک دیا۔

Related posts

ملک بھر میں بارش اور برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج

Talon News

عمران مافیا اپنی چوری چھپانے کیلئے مخالفین کے گھروں پر چھاپے ماررہا ہے

Talon News

وزیر مملکت شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دوبارہ مل گیا

Talon News

Leave a Comment