Image default
Urdu News پاکستان

ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 60 افراد ہلاک

ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری، مزید 60 افراد ہلاک
ملک میں کورونا وائرس کے 3892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 380 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار 141 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ایک روز میں کورونا کے مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات 3 ہزار 755 ہوگئیں جبکہ 77 ہزار 754 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 72 ہزار 656 ہے۔ پنجاب میں 69 ہزار 656، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 634، اسلام آباد میں 11 ہزار 483، گلگت میں ایک ہزار 337 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں ایک ہزار 516 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سندھ میں 1124، خیبر پختونخوا میں 855، بلوچستان میں 106، اسلام آباد میں 108، گلگت بلتستان میں 23، اور آزاد کشمیر میں 23 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Related posts

نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا

Talon News

نئے انتخابات پر کوئی مفاہمت نہیں ہو گی، اے پی سی کا متفقہ فیصلہ

Talon News

ملک میں کورونا کے 796 نئے کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد 9216 ہوگئی

Talon News

Leave a Comment