Image default
Urdu News پاکستان

ملک میں کورونا سے 118 مریض جاں بحق، مزید 2846 افراد وائرس کا شکار

ملک میں کورونا سے 118 مریض جاں بحق، مزید 2846 افراد وائرس کا شکار
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2846 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئی جبکہ اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ایک روز میں اس وائرس نے مزید 118 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4304 تک پہنچ گئی۔

کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں اب تک 81 ہزار 985 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب میں 75 ہزار 501، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 65 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے پانچ ہزار 299 مریض زیر علاج ہیں۔

Related posts

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا

Talon News

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا ذمہ دار کون ؟؟ پتہ لگ گیا

Talon News

وفاقی حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Talon News

Leave a Comment