Image default
دلچسپ و عجیب

مقبوضہ کشمیر میں والدین نے نومولود کا نام ارطغرل رکھ دیا

مقبوضہ کشمیر میں والدین نے نومولود کا نام ارطغرل رکھ دیا

شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں تو سب ہی دیوانے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کی عوام بھی اس سے اس قدر متاثر ہو گئی کہ ایک جوڑے نے اپنے بچے کا نام ہی ’ارطغرل‘ رکھ دیا۔

ٹوئٹر پر طاہر نامی صارف نے اپنے بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام ’دیرلیش ارطغرل‘ کے مرکزی کردار سے متاثر ہو کر ’ارطغرل‘ رکھا ہے۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہے کہ نومولود کا نام ترک سیریز مرکزی کردار ’اطغرل‘ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین بڑے ہی شوق سے ’ارطغرل غازی‘ دیکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اُنھوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ’ارطغرل‘ رکھا ہے۔

ماہر اطفال اور صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہوں نے دیکھا تھا کہ موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی کھال سے تیار کردہ ایک خاص ٹوپی خرید و فرخت کی جارہی تھی۔

ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہیں لگا کہ یہ شاید کوئی فیشن ہے لیکن جب اُنہوں نے خود ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ دیکھنا شروع کی تو اُنہیں معلوم ہوا کہ یہ ٹوپیاں تو ارطغرل اور اُس کے سپاہی پہنا کرتے تھے۔

Related posts

’اصلی اسٹیو جابز زندہ اور مصر میں چھپے ہیں‘

Talon News

آئینے پر ٹوتھ پیسٹ سے بنی تصا ویر کے د لچسپ منا ظر

Talon News

سیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی

Talon News

Leave a Comment