Image default
اسلام

عالمی کمیٹی برائے انسانیت کی جانب سے 14 مئی کو یومِ دعا منانے کی اپیل

ابوظہبی: عالمی کمیٹی برائے انسانیت نے گزشتہ روز ایک اعلامیے میں دنیا بھر کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 مئی کے روز اپنے اپنے عقیدے کے مطابق یومِ دعا منائیں تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا خاتمہ ہوسکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر انسان، چاہے وہ کہیں سے بھی ہو، اپنے مذہب، عقیدے یا مسلک کے حساب سے 14 مئی کو روزہ رکھ کر، عبادت کرکے اور خدا کے حضور گڑگڑا کر تمام انسانیت کی خیر کےلیے دعائیں مانگے۔

ویٹیکن سے پوپ فرانسس کے علاوہ جامعۃ الازہر کے امام احمد الطیب نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں 14 مئی کے روز عالمی یومِ دعا منانے کی تائید کی ہے۔

Related posts

…شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

Talon News

رمضان 2020: سب سے مختصر اور طویل روزہ کہاں ہوگا؟

Talon News

مناسک حج کا آغاز، رکن اعظم وقوفِ عرفہ کل ادا کیا جائے گا

Talon News

Leave a Comment