Image default
پاکستان کاروبار

سونے کی مقامی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

سونے کی مقامی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت مزید 11 سو روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1757 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار 391 روپے تک پہنچ گئی۔

Related posts

کسی سے جواب طلب کریں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہو رہی ہے، وزیراعظم

Talon News

وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکریٹریز نے ملاقات کی

Talon News

’شہباز شریف نے بھائی کو وہاں سے نکال لیا جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی اور اے سی اتارنے تھے‘

Talon News

Leave a Comment