Image default
ٹیکنالوجی

سماجی دوری سے متعلق گوگل نے نیا ٹول متعارف کرادیا

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر اب ہر کوئی سماجی دوری اختیار کرنے کی کوششیں کررہا ہے اور اسی ضمن میں گوگل نے بھی ایک نیا ٹول متعارف کرادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے سماجی دوری سے متعلق اے آر (آگمینٹڈ ریالیٹی) ٹول متعارف کرایا ہے جس کا نام ‘سوڈر’ ہے۔

گوگل کی جانب سے یہ ٹول ابھی تجرباتی مراحل میں ہے جس کا مقصد سماجی دوری کا تعین کرنا ہے، اس ٹول کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فون کے پشت پر موجود کیمرے کو کھولیں گے تو یہ ٹول آپ کی اسکرین پر 2 میٹر کے فاصلے کے حوالے سے بتائے گا۔

گوگل کا یہ ٹول فی الحال اینڈرائیڈ صارفین ہی استعمال کر سکتے ہیں جسے صارفین sodar.withgoogle.com  اس ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لوگوں کو ایک میٹر کا فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Related posts

واٹس ایپ پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ میں 70 فیصد تک کمی: رپورٹ

Talon News

فیس بُک کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احسن اقدام

Talon News

واٹس ایپ پر اسپائی ویئر کا حملہ، صارفین کو اپ گریڈ کرنے کا مشورہ

Talon News

Leave a Comment