Image default
اسلام

سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور مسجد نبوی آج سے کھولنے کا اعلان

مدینہ منورہ: سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آج سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین کو کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگا جب کہ مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی۔

نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ واش روم بند رکھے جائیں گے، نماز کے لیے آنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم ابھی تک عید کی نماز اور نماز تراویح پر پابندی برقرار ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے ملک بھر کی مساجد سمیت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی تھی۔

Related posts

سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

Talon News

اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر قید اور جرمانہ

Talon News

صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر

Talon News

Leave a Comment