Image default
Urdu News پاکستان

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب ریفرنس میں فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو بری کردیا۔

دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر ،اقبال علی شاہ شامل ہیں۔

نیب نے پیراں گھیب رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں پیراں غائب ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ 192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا اور اس منصوبے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

Related posts

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی جانیوالی طالبہ مصباح کے قاتل گرفتار

talonnews

حِرا سے تعلقات تھے، انکار پر قتل کیا: مبینہ قاتل بہنوئی کا اعترافی بیان سامنے آگیا

Talon News

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش منظور

Talon News

Leave a Comment