Image default
Urdu News کھیل

دورۂ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑی کورونا کا شکار

دورۂ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑی کورونا کا شکار
دورۂ انگلینڈ کے لیے نامزد ہونے والے اسکواڈ میں شامل 7 پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں، جن کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں فاسٹ بالر وہاب ریاض، آل راؤنڈر محمد حفیظ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخرزمان، کاشف حسین، عمران خان اور محمد حسنین شامل ہیں، جب کہ ٹیم مساجر ملنگ علی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جب کہ شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہوسکے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، تمام کھلاڑیوں میں ٹیسٹنگ سے قبل کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

Related posts

پشاور زلمی کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Talon News

پاکستان سپر لیگ 5 سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری

Talon News

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 ہوگئی، 564 اموات

Talon News

Leave a Comment