Image default
انٹرنیشنل

اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی

اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی

ہم نے ایسا تو بہت سنا ہے کہ انسان اگر کسی جانور کو نقصان پہنچائے تو اسے اس کی سزا دی جاتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ انسان کو نقصان پہنچانے پر کسی جانور کو سزا دی گئی ہو؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے اور اس کے باپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔

اسی ضمن میں جانوروں کی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حملے کے بعد ٹرینٹینو کے گورنر نے ریچھ کو سزا دینے کے قانون پر دستخط کیے تھے۔

Related posts

امریکی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

Talon News

کشمیر کی صورتحال پر سچ بولنا مہنگا پڑگیا، میئر سری نگر بھی نظر بند

Talon News

ہیلمٹ نہیں حجاب، انڈونیشین ویمن بائیکر کے سٹنٹ نے سب کے دل جیت لیے

Talon News

Leave a Comment