Image default
صحت

اسرائیل نےکورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعوی‘ کردیا

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مہلک کورونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے مذکورہ تحقیقی ادارے کا دورہ کیا جہاں انہیں کورونا علاج دریافت کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں اسرائیلی وزارت سائنس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیل کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اوفیر اکونیس کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے میں کامیابی ملی ہے، آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو انسانوں پر استعمال کے لیے تیار کرلیا جائے گا۔

Related posts

مذہبی بنیاد پر بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کیلیے حاصل استثنیٰ ختم

Talon News

پریشانی کوکاغذ پر لکھنےسے ڈپریشن میں کمی ممکن کیسے؟ تحقیق

Talon News

فضائی آلودگی بصارت اور یادداشت کے لیے بھی خطرناک

Talon News

Leave a Comment