Image default
ٹیکنالوجی

اب گوگل ڈو پر بیک وقت 32 افراد ویڈیو کانفرنس کر سکیں گے

اب گوگل ڈو پر بیک وقت 32 افراد ویڈیو کانفرنس کر سکیں گے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ اور فیس بک نے بھی ایپ میں ویڈیو کالنگ کے فیچر میں صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا تھا۔

متعدد ویڈیو کالز ایپس صارفین کا تجربہ بہتر کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں اور گوگل نے بھی صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلد گوگل ڈو کی ویڈیو کالنگ میں صارفین کی تعداد کو بڑھائیں گے۔

اب حال ہی میں کمپنی کی جانب سے گوگل ڈو نے بیک وقت ویڈیو کالنگ کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور اب 32 صارفین ایک ساتھ گوگل ڈو کے ذریعے ویڈیو کالنگ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل مارچ میں گوگل ڈو میں ویڈیو کالنگ میں صارفین کی تعداد کو 8 سے بڑھا کر 12 کر دیا گیا تھا۔

گوگل ڈو کی جانب سے صارفین کی تعداد میں اضافے کا یہ فیچر ابھی صرف ویب میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Related posts

انسٹاگرام نے اپنے فیچر میں اہم تبدیلی پر کام شروع کر دیا

Talon News

چینی کمپنی ہواوے کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

Talon News

زمین سے بڑے تین نئے سیارے دریافت

Talon News

Leave a Comment